ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: ایم آئی ٹی ایس ادارے کے نام پر جعلی مارکس کارڈ اور سرٹیفکٹ مہیاکرنے والے جال کا پردہ فاش :ملزم گرفتار

منگلورو: ایم آئی ٹی ایس ادارے کے نام پر جعلی مارکس کارڈ اور سرٹیفکٹ مہیاکرنے والے جال کا پردہ فاش :ملزم گرفتار

Wed, 14 Mar 2018 21:38:22    S.O. News Service

منگلورو:14/ مارچ (ایس اؤنیوز)شہر کے توکوٹو ،ٹی سی روڈ پر منگلورو انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجیکل سائنس (ایم آئی ٹی ایس ) نامی ادارے کے جعلی مارکس تیار کرکے فروخت کرنےو الوں کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی منگلورو سی سی بی پولس نے ملزموں کو گرفتاکرنے کے بعد جعلی مارکس کارڈ کو ضبط کرنے کئے جانے کی جانکاری پولس پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایم آئی ٹی ایس ادارے کے نام پر جعلی مارکس کار ڈ اور سرٹیفکٹ تیار کرکے 10ہزار سے 45ہزار روپیوں کے عوض بیچ کر عوام کو دھوکہ دےرہے تھے۔ معاملے کو لےکر سی سی بی پولس نے اُلال کے گوڈوین ڈیسوزا(33)کو گرفتارکیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گوڈوین متعلقہ ادارے کا ملازم اور اسکان شیخ ادارے کا ڈائرکٹر ہے۔ 2016سے ادارے کے نام پر ایس ایس ایل سی ، پی یو سی ، ڈگری اور ڈپلوما سمیت مختلف ڈگریوں کی جعلی مارکس کارڈ اور سرٹیفکٹ تیار کی جارہی تھیں اور ان مارکس کارڈ اور اسناد کو 10ہزار روپیوں سے لے کر 45ہزارروپیوں میں فروخت کیا جاتاتھا۔ پولس ذرائع نے بتایا ہے کہ ادارے کے پرنسپال اسکار شیخ ، ڈائرکٹر اسکان شیخ اور گوڈوین ڈیسوزا جعلی مارکس اور سرٹیفکٹ کے لئے آنے والے امیدواروں اور بے روزگاروں کی مکمل تفصیلات لےکر ایک ہفتہ کے اندر انہیں ضروری ڈگری اور سند مہیا کرتے تھے۔ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی مارکس اور سرٹیفکٹ کے لئے 10ہزارروپئے اور ڈگری ، ڈپلوما کے لئے 45ہزارروپئے وصول کئے جاتے تھے۔ ملزمان منگلورو پبلک اسکول نامی تعلیمی ادارے کے نام پر ایس ایس ایل سی مارکس کارڈ اورسرٹیفکٹ تیار کرنے کا پتہ چلا ہے۔ ادارے کی طرف سے ابھی تک 150سے زائد افراد کو جعلی مارکس کارڈ اور سرٹیفکٹ مہیا کئے جانے کی جانکاری ملی ہے۔جون 2016میں شروع کئے گئے ایم آئی ٹی ایس نامی ادارہ کی طر ف سے 2013میں بھی تعلیم حاصل کئے جانے کی سند فراہم کئے جانےکی طلبا نے جانکاری دی ہے۔ ملزم گوڈوین ڈیسوزا سے ایم آئی ٹی ایس کی طرف سے دئیے گئے جعلی سرٹیفکٹ ، لیاپ ٹیاب، 3جعلی سکے ،جعلی مارکس کارڈ تیار کرنے والا پرنٹر، پیپر، آئی فون وغیرہ پولس نے ضبط کیا ہے۔سی سی بی پولس نے کیس درج کرلینے کے بعد چھان بین میں جٹی ہے۔ جعلی اسناد کا پتہ لگانے میں انسپکٹر شانتا رام ، پی ایس آئی شیام سندر ، کبال راج اور اُلال کے پی ایس آئی گرپا کانتی سمیت عملے شریک تھا۔


Share: